اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 73 ہو گئی جب کہ 564 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افرادکی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 1523 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 73 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے 6 ہزار 464 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9077 ہے، سندھ میں 8640، خیبرپختونخوا میں 3712، بلوچستان میں 1659، گلگت بلتستان میں 388، اسلام آباد میں 521 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 38 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سےاموات کی ٹوٹل تعداد 564 ہو گئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 2 لاکھ 44 ہزار 778 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے