منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

ہاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عباسی شہید اسپتال کو پی پی ای کٹس فراہم کیں

 

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے وفد نے عباسی شہید کے ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس فراہم کی۔ وفد میں جنرل سیکریرٹری پی ٹی آئی کراچی سعید آفریدی، ترجمان کراچی جمال صدیقی، اراکین سندھ اسمبلی عمران شاہ، شہزاد قریشی، رہنما پی ٹی آئی عمران صدیقی، توقیر احمد و دیگر شامل تھے۔ وفد نے میڈیکل ڈائریکٹر بلدیہ عظمی ڈاکٹر سلمی کوثر اور ایم ایس عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر ندیم راجوپت سے بھی ملاقات کی۔ بعدازاں خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفد ایک خاص مشن پر ہے۔ بلدیہ عظمی کے اسپتال بدحالی کا شکار ہے، اسپتالوں میں فنڈز اور آلات میسر نہیں ہیں۔ ہمیں حیرت یے کہ اسپتال کا فنڈ کہاں جارہا یے، سندھ حکومت کی حالت زار بھی ایسی ہی ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 12 سالوں میں نظام صحت ہی درست نہیں کرسکی۔ میں چیف جسٹس سے گزارش کرتا ہوں کہ کراچی کی اسپتالوں کی حالت زار پر سو موٹو نوٹس لیں۔ مراد علی شاہ نے اسپتال تباہ کرنے اور لوگ مارنے کا زرد فیصلہ کرلیا ہے،ہم وفاق سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت میں مداخلت کرے، وفاق این ایف سی کے ذریعے صوبے کو پیسے دی رہی ہے۔ جبکہ سندھ حکومت وہ پیسہ آگے نہیں دے رہی۔ گزشتہ روزبھٹو کے شہر کا بچہ کتے کے کاٹنے سے مرگیا۔ اس حکومت نے صوبے سے دشمنی کا واضح ثبوت دیا ہے۔ میری ذمہ داری ہے کراچی کے مسائل پر آواز اٹھاوں، ہم نے عباسی شہید اسپتال انتطامیہ کو مسائل پر آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر صحت سے ہم بار بار استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مراد علی شاہ صرف ٹی وی پر بیانات کررہے ہیں،لیکن یہ نہیں بتاتے کہ مریضوں کو دینا کیا ہے۔ کوئی لاک ڈاؤن نہیں لاک ڈاون صرف کراچی کی معیشت کے لیے ہے۔ کراچی کا معاشی قتل کرکے وفاق کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کراچی کے لیے فکرمند ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے لیے احساس پروگرام سے زیادہ پیسے دیے۔ کل 171 پولیس انسپکٹر اندرون سندھ سے کراچی ٹرانسفر کیا گیا، کیا آپ نے تاجروں کو حراسا‍ں کرنے کی پلاننگ کی ہے۔ بھٹو صاحب کے بعد یہ لوگ بھی معیشت کو تباہ کررہے ہیں،ہم سندھ کے بیٹے ہیں آواز اٹھاتے رہیں گے۔ بعد ازاں ڈاکٹر سیما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال اس وقت صرف کورونا کو ڈیل کررہے ہیں، کوئی اور مریض اسپتال میں نہیں لیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت میں کورونا کو فیس کرنے کی ہمت اب نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے