جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار نرم کرنے کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور، لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار نرم کرنے کافیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے متفقہ فیصلہ کیا گیاہے-عثمان بزدار

پنجاب حکومت نے وفاق اوردیگر صوبوں کے ساتھ اتفاق رائے سے فیصلے کئے ہیں -عثمان بزدار

کنسٹرکشن سے منسلک صنعتوں اور متعلقہ دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے-عثمان بزدار

ہفتے سے مزید صنعتوں اور متعلقہ کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی-عثمان بزدار

پائپ ملز، سرامکس، سینٹری ویئر ز، پینٹس، الیکٹریکل کیبلز، سوئچ بورڈز، سٹیل، ایلومینم کی صنعتوں اور دکانوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی-عثمان بزدار

ہارڈ ویئر سٹورکو بھی اوپن کیا جارہاہے-عثمان بزدار

صوبے میں چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے-عثمان بزدار

چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی-عثمان بزدار

اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں او رچھوٹی دکانیں ہفتے میں 2دن بند رہیں گی-عثمان بزدار

2دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز،دودھ دہی کی دکانوں،کریانہ سٹوروں، تندوروں او ربیکریوں پر نہیں ہوگا-عثمان بزدار

ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے-عثمان بزدار

اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاہے کہ تعلیمی ادارے 15جولائی تک بند رہیں گے -عثما ن بزدار

بورڈ کے امتحانات کوبھی ختم کر دیا گیاہے-عثمان بزدار

9ویں،10ویں، 11ویں اور12ویں جماعت میں پروموشن گزشتہ برس کے رزلٹ پر ہوگی-عثمان بزدار

لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کے تناظر میں شہریو ں کو حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا-عثمان بزدار

صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بھی بنانا ہے اور عام آدمی کے مسائل بھی حل کرنے ہیں -عثمان بزدار

عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں -عثمان بزدار

شہری جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے-عثمان بزدار

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے