ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار جاری

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 30 افراد شہید ہو گئے۔ اس طرح  کورونا کے مصدقہ مریض 25 ہزار 837 ہوگئے ہیں جب کہ شہید ہونے والے افراد کی تعداد 594 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 837 تک جا پہنچی ہے۔ پنجاب میں 10033، سندھ میں 9093، خیبرپختونخوا 3956، بلوچستان 1725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 183، سندھ میں 171، بلوچستان 24، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے