ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا اجمل وزیر کی لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ

مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا اجمل وزیر کی میڈیا بریفنگ

پشاور: قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں حکومت خیبر پختونخوا نے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجمل وزیر

پشاور: تعمیراتی شعبہ کے فیز دوئم کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجمل وزیر

پشاور: فیز دوئم میں سٹیل اور پی وی سی پائپ ، بجلی کا سامان ، سٹیل اور المونیم کی اشیاء بنانے والی فیکٹریاں، سیرامک اور پینٹ فیکٹریاں شامل ہیں۔ اجمل وزیر

پشاور: سینیٹری ، پینٹ، سٹیل اور المونیم، بجلی کے سامان کی دکانیں اور ہارڈ ویر (Hardware ) سٹور بھی کھولے جائیں گے۔ اجمل وزیر

پشاور: واضح رہے کہ یہ تمام کاروبار SOPs کے ساتھ سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گے۔ اور ہفتے میں دو دن ، یعنی ہفتہ اور اتوار کو انکا ناغہ ہوگا۔ اجمل وزیر

پشاور: اندرونِ ضلع ایک شہر یا قصبے سے دوسرے کو جانے والی مسافر گاڑیوں بشمول بسوں ، ویگنوں کی آمدورفت اور بین الاضلاعی کمرشل گاڑیوں کی آمدورفت کیلیئے ٹرانسپورٹروں کے نمائندہ وفد سے صوبائی سطح پر اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جنکے سربراہ کمشنر ہیں کی سطح پر بات چیت کی جائے گی تاکہ مناسب SOPs پر اتفاقِ رائے ہو سکے. اجمل وزیر

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3956 ہوگئی ہے۔ اجمل وزیر

پشاور: صوبےمیں گزشتہ 24گھنٹوں میں 06 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں جس سے اموات کی کل تعداد 209 ہوگئی ہے۔ اجمل وزیر

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک دن میں 45 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اجمل وزیر

پشاور: صوبے میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 984 ہو گئی ہے۔ اجمل وزیر

پشاور:میں پہلے دن سے بار بار کہہ رہاہوں کہ موجودہ حالات میں سیاسی اختلافات کو قرنطینہ کیا جائے لیکن کچھ سیاستدانوں کی سیاسی بیان بازی سے باز نہیں آتے۔

پشاور:بلاول بھٹو زرداری بے جا تنقید سے پرہیز کریں یہ وقت تنقید کا نہیں کو رونا کو شکست دینا کا ہے، اجمل وزیر

پشاور:وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لیڈر ہے باقیوں کی طرح سیاسی ڈیلر نہیں ہے،اجمل وزیر

پشاور:وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان موجودہ حالات میں خود میدان میں موجود ہیں آپ اور اپ جیسے دیگر لیڈرز کی طرح بند ڈرائنگ رومز میں لیپ ٹاپ کے سامنے اور ایئر کنڈکشنز کے نیچے بیٹھ کر عوام کو مخاطب نہیں کرتے ہیں، اجمل وزیر

پشاور: بلاول صاحب اچھا ہوگا کہ آپ اپنے صوبے پر توجہ دیں دیگر صوبوں میں مداخلت سے پرہیز کریں، اجمل وزیر

پشاور: سندھ میں ہسپتالوں کی صورتحال ناگفتہ بہہ ہے تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اجمل وزیر

پشاور: کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمارے سروں کا تاج ہیں کیونکہ یہ ہمارے آنے والے نسلوں کو بچا رہے ہیں، اجمل وزیر

پشاور: ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تمام حفاظتی سامان سمیت تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہے، اجمل وزیر

پشاور: لاک ڈاون میں نرمی کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جائے موجودہ صورتحال میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہوگا۔ اجمل وزیر

پشاور: جو دوکاندار یا تاجر لاک ڈاون کا خیال نہیں کریگا انکے دکان کو سیل کیا جائیگا،اجمل وزیر

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے