منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

وفاقی حکومت کے اشتراک سے پشاور میں ایمرجنسی ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور: کورونا صورتحال، صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام

پشاور: وفاقی حکومت کے اشتراک سے ایمرجنسی ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ۔

پشاور: یہ فیصلہ کورونا وبا کی وجہ سے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کی بوجھ کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

پشاور: وزیر اعلی محمود خان نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری دیدی۔

پشاور: 500 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 79 کنال رقبے پر تعمیر کی جائے گی۔

پشاور: ہسپتال کے لئے زمین صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔

پشاور: محکمہ صحت کے پاس پشاور کے علاقہ دوران پور میں ہسپتال کے لئے درکار اراضی پہلے سے دستیاب ہے۔

پشاور: ہسپتال کی عمارت وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کے ذریعے تعمیر کرے گی۔

پشاور: ہسپتال کے لئے طبی آلات کی خریداری صوبائی حکومت کرے گی۔

پشاور: ہسپتال کے قیام سے صوبے کے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ کو کم کیا جاسکے گا، وزیر اعلی محمود خان۔

پشاور: ہسپتال کے قیام سے مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے میں مدد ملے گی، محمود خان۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے