منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، وفاقی وزیر اطلاعات وننشریات شبلی فراز

اسلام آباد، اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کے لئےجذبہ احساس کا مظہر ہے۔ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔ طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کردیتا۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ کاروباری شعبوں کے لئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے