منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

سندھ نے وفاق کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، صوبے میں سوچ سمجھ کر لاک ڈاؤن کیا تھا، وزیراعلی سندھ

کراچی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سندھ نے وفاق کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، صوبے میں سوچ سمجھ کر لاک ڈاؤن کیا، وفاق کی دی گئی رعایت کے مطابق فیصلوں میں ردوبدل کیا، انہوں عوام سے اپیل کی کہ شہری جب بھی باہر جائیں ماسک کا استعمال کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں، شوگر، امراض قلب کے لوگ کوشش کریں گھروں سے نہ نکلیں، گھر سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صرف وہ گھر سے باہر جائیں جن کو اجازت ہے، ہم سب کی زندگیاں تبدیل ہوچکی ہیں، ہم سمجھتے ہیں بات ختم ہوگئی لیکن ایسا نہیں ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا 14 مارچ کو عوامی اجتماع والی جگہوں کو بند کیا، 17 مارچ سے شاپنگ مال، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کی، 22 مارچ سے لاک ڈاؤن کو بتدریج سخت کیا، بڑا سوچ سمجھ کر، مشاورت کے بعد یہ اقدام اٹھائے، لوگ کہتے ہیں سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کر دیا، ایسا نہیں ہے،

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یکم اپریل کو لاک ڈاؤن کا اعلان وفاق نے کیا، اسد عمر نے خود اعلان کیا لاک ڈاؤن 14 اپریل تک رہے گا، 14 اپریل کو بھی وفاق نے ہی لاک ڈاؤن 2 ہفتے کیلئے بڑھایا، ہر صوبے نے کہا لاک ڈاؤن کا فائدہ ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے