منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

امریکی عوام کی مذید اقتصادی امداد کے لئے سینٹ میں نئے بل کی تیاری

نیویارک ( خصوصی رپورٹ)امریکی کانگریس میں کورونا وائرس سے متاثرہ امریکنز کو 2000 ڈالرز ماہانہ کیش رقم فراہم کرنے کے لئے ایک بل کی تیاری پر غور وخوض ہورہا ہے. امریکی سینٹ میں ڈیموکریٹک سینٹرز کا ایک گروپ اس سلسلے میں سرگرم عمل ہے.سینیٹر کمالا ہیرس، سینیٹر برنی سینڈرز اور سینیٹر ایڈ مارکے “منتھلی اکنامک سپورٹ ایکٹ” بل ایوان میں متعارف کروانے لگے ہیں جس کی منظوری کی صورت میں متعدد امریکنز کو وبا کے خاتمے تک فی کس ماہانہ 2 ہزار ڈالر ملیں گے.اسی طرح کا ایک بل اپریل کے وسط میں متعارف کرایا گیا تھا جسمیں ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر سالانہ سے کم کمانے والے ہر امریکی شہری کو فی کس دو ہزار ڈالر کیش ، جوڑے کو چار ہزار ڈالر اور تین بچوں کی صورت میں اضافی دو ہزار دالرز ادا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی.مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کے اعلان کے تین ماہ بعد تک یہ امداد جاری رکھی جائے گی.بل کے مطابق قرض وصول کرنے والے(Debtors)اس عرصے میں کسی سے بھی ادائیگی کا تقاضہ کرنے کے مجاز نہیں ہونگے..مجوزہ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطع نظر اس کہ کسی کے پاس سوشل سیکیورٹی ہے یا نہیں اور کسی نے گزشتہ سال سوشل سیکیورٹی نہ بھی جمع کرایا ہو سب کو کیش رقم فراہم کی جائے گی. ڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ Stimulus پیکج کے تحت محض ایک دفعہ 1200 ڈالر کی امداد کافی نہیں ہے اس سے لوگ اپنے رینٹ ادا کرسکتے ہیں اور نہ ہی پیٹ بھر سکتے ہیں.ان غیر معمولی حالات میں ہر امریکی گھرانے کے ہر فرد کو دو ھزار ڈالر ماہانہ کی امداد ملنی چاہیے.واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے امریکی عوام معاشی بحران سے دوچار ہیں.ملک کے شٹ ڈاؤن ہونے کے سبب ریکارڈ تعداد میں لوگ unemployment فائل کرچکے ہیں.ڈیموکریٹک سینٹرز سے قبل ڈیموکریٹک اراکین کانگریس اپریل کے وسط میں اسی طرح کا بل پیش کرچکے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ تیس ہزار ڈالرز سے کم کمانے والے 16 سے زائد عمر کے امریکنز کو فی کس دو ہزار ڈالرز ادا کیے جائیں. تین بچوں والی فیملی کو فی بچہ 500 ڈالرز ادا کئے جائیں.

 

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے