اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

قرآن مجید میں انسانیت کا سکون اور شفا موجود ہے، مفتی محمد نعیم

کورونا کی صورتحال سے دنیا پریشان رمضان اللہ کو راضی کرنے کا سنہری موقع ہے

مسلمان شریعت کے مطابق زندگی گزاریں تو ا ن کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی

کراچی، قرآن مجید میں انسانیت کا سکون اور شفاء موجود ہے ، مسلمان شریعت کے مطابق زندگی گزاریں تو ان کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی ، کورونا کی صورتحال سے دنیا پریشان رمضان اللہ کو راضی کرنے کا سنہرا موقع ہے، ہمیں اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ سے رجوع کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے گیارہ روزہ ترویح میں اپنے ختم قرآن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پورے عالم انسانیت کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے اس سے چھٹکارے کا واحدہ راست اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے اس لیے رمضان المبارک سنہرا چانس ہے، اللہ تعالی نے رمضان المبارک جیسی عظیم نعمت عطا فرمائی ہے اس مہینے میں شب قدر جیسی رات عنایت کی تاکہ ہم اپنے گناہوں سے استغفار کرسکیں اور اللہ کے حضور سربسجود ہو کر اس کی رحمت کے طلب گار ہوں۔انہوںنے کہاکہ قرآن مجید کی تلاوت سکون اور دلوں کو منور کرتی ہے ،قرآن مجید میں انسانیت کا سکون اور شفا موجود ہے ، آج امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے وہ دین سے دوری اور دنیا سے رغبت ہے موجودہ دور میں ابھرنے والے ہر فتنے کا توڑ کتاب اللہ میں موجود ہے،سائنس جو چیز آج بتاتی ہے وہ قرآن نے 1400سال پہلے بیان کردیاہے، جو قرآن کا دامن تھام لیتاہے رحمتیں اس کا مقدر بنتی ہیں مسلمان شریعت کے مطابق زندگی گزاریں تو ا س کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی ، صحابہ کرام حضور سے جو بھی آیت سنتے تھے اس پر عمل بھی کرتے تھے بے عملی علم کی افادیت کو ختم کردیتی ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مسلمانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے ہمارے اکابرین کا بھی یہی شیوہ رہاہے جو کچھ حاصل کرتے اس پر عمل کرتے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے