ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے نیویارک سے اداکارہ میرا کا وڈیو پیغام

 

نیویارک سے جاری اپنے وڈیو پیغام میں اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بغیر سہولیات کے قابل تعریف کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو میرا سلام۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے۔ اس وبا سے لڑتےہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے ہیںں جنہیں میں انکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے