جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

پاکستانی ڈاکٹروں کی مدد کے لیے چین نے طبی ماہرین کی 7 ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیج دی

چین سے طبی ماہرین کی 7 ڈاکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ٹیم پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کرے گی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چینی ڈاکٹروں کو طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ چینی ڈاکٹرز پاکستان کے اسپتالوں اور قرنطینہ کا دورہ بھی کریں گے، جب کہ وہ اسپتال کے طبی عملے کو کرونا وائرس کے علاج کے حوالے سے مشورے بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چین سے متعدد طبی ماہرین کی ٹیمیں وقتا فوقتا پاکستان پہنچتی رہی ہیں۔ جنہوں نے پاکستانی ڈاکٹروں کی کرونا وائرس کے خلاف تربیت کی۔ چین کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف طبی امدادی سامان بھی کئی مرتبہ مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا۔
چین کے طبی ماہرین کی ٹیموں نے کرونا سے شدید متاثرہ یورپی ملک اٹلی کا دورہ بھی کیا ہے جہاں انہوں نے اطالوی ڈاکٹروں کی کرونا کے خلاف مدد کی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے