پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

کورونا وائرس: مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، مریضوں کی تعداد 29465 ہو گئی

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 441 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 1991 مریضوں میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب میں 11 ہزار 93، سندھ میں 10 ہزار 771، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 509، بلوچستان میں ایک ہزار 935 ، اسلام آباد میں 641 ، گلگت بلتستان میں 430 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 23 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے سب سے زیادہ 234 مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 192، سندھ میں 180، بلوچستان 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے