اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

26 لاکھ مستحقین کا ڈیٹا ایک کلک پر موجود ہے سندھ حکومت راشن کے بجائے بھاشن دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ

لاک ڈائون میں ایس او پیز کے تحت سندھ میں تجارتی مراکزی کھولے جائیں، حلیم عادل شیخ

سندھ میں لاک ڈائون کے دوران ایریگیشن کے اربوں کے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی سے تھر تک پوری سندھ کی عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہی رہی ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ و دیگر رہنمائوں کی انصاف ہائوس میں اہم پریس کانفرنس

کراچی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہائوس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا، ان کے ہمراہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی دعا بھٹو، ڈاکٹر سعید آفریدی، کریم بخش گبول پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی،، جام فاروق، سمیر میر شیخ،سیف اللہ ابڑو، رزاق باجوہ و دیگر بھی شامل تھے پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں موجودہ صورتحال میں صحافی بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پنجاب کی طرح سندھ حکومت بھی صحافیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کرے۔

کراچی سے لیکر پوری سندھ میں صحت کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ عوام میں خوف پھیلا رہے ہیں عملی اقدامات نظر نہیں آتے ہیں۔ کراچی کی سول اسپتال، جناح اسپتال میں سہولیات نہیں ہیں عوام چھت سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں سندھ میں پینے کا پانی نہیں ملتا گندا پانی پینے کو عوام مجبور ہے کراچی سے تھر تک عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے تھر میں ساڑے سات ارب کے آر او پلانٹ میں سے 80 فیصد آر ار پلانٹ بند پڑے ہیں۔ مراد علی شاہ بے اختیار وزیراعلیٰ ہیں،ان کی ڈور کہیں اور سے ہل رہی یے، مراد علی شاہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہیں، سندھ حکومت اور وزراء کنفیوز ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ انہوں نے کرنا کیا ہے، مراد علی شاہ نے ٹائیگر فورس پر الزام لگایا، ٹائیگر فورس کوئی سیاسی فورس نہیں۔ سماجی لوگ شامل ہیں۔ مراد علی شاہ خد سیلف کورنٹائن میں ہیں، سندھ حکومت پولیس اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے لاک ڈائون میں سندھ کے اندر دس ہزار سے زائد شہریوں پر ایف آئی آر کاٹ کر ان کا کرمنل ریکارڈ بنایا گیا ہے کرونا کا صرف رونا ہے اصل حقیقت کچھ اور ہے دنیا میں جنوری کے مہینے میں کرونا کی وبا آگئی تھی جنوری میں کیبینٹ پاس کرتی ہے کیپٹو پاور پروجیکٹ کو اڈھائی ارب روپے سب سیڈی دی جائے چار ارب روپے شگر ملز کو سبسیڈی بھی دی جائے یہ سب سب اومنی گروپ کے پروجیکٹ ہیں سندھ میں ٹریکٹر اسکیم کو بھی کھول دیا گیا اس کرونا کے پیش نظر ایریگیشن کے چھ ارب کے ٹھیکے چھپ کر جاری کر دیئے گئے ان کو دیئے گئے جو لوگ جی آئی ٹی میں شامل ہیں ٹوڑی بند کے نام پر بھی بند ٹینڈر جاری کیا گیا ہے اتنے سال ہونے کے بعد بھی توڑی بند مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کو سلام پیش کرتا ہوں،گورنر سندھ اس مشکل میں سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑے رہے،الزامات لگانا بینظیر کی تعلیمات کا حصہ نہیں، راشد ربانی کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، اللہ پاک اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے،26 لاکھ کا ڈیٹا ایک کلک پر موجود ہے سندھ حکومت راشن دینے والی بنے، راشن کی بجاء بھاشن دیں ہم ڈیٹا دے رہے ہیں، احساس پروگرام سے لوگوں کو پیسے مل رہے ہیں، سندھ حکومت کا آرڈیننس سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے گورنر کو بھیجا، بجلی گیس سندھ حکومت کا اختیار ہی نہیں، پورے سندھ میں پانی موجود نہیں یے، ہم سندھ حکومت جے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں، آپ لوگ اپنی نیت ٹھیک کریں، سعید غنی نے ایک چینل کے خلاف گندی زبان استعمال کی، سوال پوچھنے پر چینل کے خلاف مہم شروع کری، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سندھ کے لوگوں کو ایڈز لگادی، کتوں نے سندھ کے بچوں کو بھنبوڑ دیا، سندھ میں کتوں کی ویکسین نہین دیں گے لیکن کورونا سے لڑیں گے، باری صاحب چند اربوں کے لیے سندھ حکومت کے ترجمان نہ بنیں، آپ انڈس ہاسپٹل چلائیں سیاست نہ کریں، ایک بار پہر اسپتال کے نام پر ہمارے فنڈ ہڑپ کرجائیں گے، سندھ کے 40 ٹراما سینٹر میں 26 نامکمل ہیں، دوڑ کی اسپتال میں مالی ڈسپینسر بنا ہوا تھا، یہ حلقہ صوبائی وزیر صحت کا ہے۔ ہم چاہتے ہیں لاک ڈاؤن میں کاروبار ایس او پیز کے تحت کھولا جائے، کراچی کے تجارتی مراکز کو ایس او پی کے تحت کھولا جائے پارکس بند کردیے گئے ہیں لوگ ورزش بھی نہیں کرسکتے ہیں، لوگ گھر میں ڈپریشن کا شکار ہورہے ہیں،کراچی کے پارک ایس او پی کے تحت ورزش کے لیے کھول دیے جائیں۔ پریس کانفرنس سے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی نے کہا سندھ حکومت صرف سندھ کارڈ استعمال کررہی یے، یہ لوگ تو زکوٰۃ کے پیسے نہیں چھوڑ رہے ہیں، لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں ہے، سعید غنی کے حلقے میں صرف منشیات کے اڈے فعال ہیں، سندھ حکومت اپنی کارکردگی پر توجہ دے، پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی نے کہا سندھ کے مختلف اضلاع میں ہم نے راشن تقسیم کیا، تھرپارکر میں آر او پلانٹس خراب ہیں، لوگوں کے پاس پینے کا پانی موجود نہیں، لوگوں کے پاس کھانے کے لیے راشن نہیں ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکل رہے ہیں، جہاں راشن بانٹا وہاں حکومت نظر نہیں آئی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے