پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

پاک فضائیہ کی جانب سے ماں کے عالمی دن کے وقع پر ماؤں کو خراج عقیدت

آج جب پوری دنیا میں مدرز ڈے منایا جا رہا ہے پاک فضائیہ کی خواتین نے بھی دنیا کی اس سب سے زیادہ پیار کرنے والی ہستی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک پرومو جاری کیا ہے۔ جس میں آنے والی نسلوں کی تربیت میں ماں کے کردار کو سلام عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
یہ پرومو خصوصی طور پر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ان پاکستانی ماؤں کے عزم و حوصلے کو خراج عقیدت ہے جو COVID-19 کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کے طور پراپنی بے لوث خدمات پیش کر رہی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خواتین دیگر شعبوں کے علاوہ پاک فضائیہ کی تمام برانچوں میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے