پیر 30 شعبان 1442ﻫ - 12 اپریل 2021

وزارت انسانی حقوق کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی ٹرانس جینڈر عائشہ مغل کا 2020 ءمیں دنیا کی28 کامیاب ترین خواجہ سراؤں میں شمار

اسلام آباد، وزارت انسانی حقوق کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والی ٹرانس جینڈر عا ئشہ مغل کا شمار بین الاقوامی میگزین پنک کی طرف سے جاری کی گئی لسٹ 2020 ءمیں دنیا کی 28 کامیاب ٹرانس جینڈر میں شمار کیا گیا ہے۔ عائشہ مغل نے 2019 ءمیں سرکاری وفد کے طور پر پاکستان کی یواین کنونشن ان آل کائنڈ آف ڈسکریمینیشن آگینسٹ وومن منعقدہ جینیوا میں نمائندگی کی تھی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے عائشہ مغل کو ملک کے لئے سرمایہ قرار دیا اور انکی محنت اور کام کو سراہا۔سیکرٹری انسانی حقوق ربیعہ جویری آغا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عائشہ مغل جیسے ٹریل بلیزر ہمیں ہر طبقے کی سماجی شمولیت کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے