بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

اسلام آباد میں قومی اسمبلی اجلاس کے لئے ایس او پی جاری

اسلام آباد، قومی اسمبلی کے پیرکو ہونے والے اجلاس میں ارکان کی شرکت کے حوالے سے ایس او پیز کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تمام ارکان کو ضلع کی سطح پر اپنے ٹیسٹ کرانے اور اجلاس میں شرکت کیلئے ماسک پہننے کی ہدایات بھی جاری ۔ ایوان کے اندر بھی حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی سہہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اسپیکرکی غیرموجودگی میں ڈپٹی اسپیکرایوان کی کارروائی چلائیں گے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ارکان قومی اسمبلی گیٹ ون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونگے۔مرکزی دروازے پر تھرمل گن کے ذریعے ارکان کا ٹمپریچرچیک کیا جائے گا اور اس کے بعد انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر جانے کی اجازت ہوگی،کسی ممبر کو اپنے ہمراہ سٹاف لانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں تک ہی محدود رہیں گے،زیادہ ضرورت پڑنے کی صورت میں وزرا کے صرف ایک اسٹاف ممبر کو ایوان میں آنے کی اجازت ہوگی۔پارلیمان میں داخلے کیلئے دستانے اور ماسک لازمی قرار دیئے گئے ہیں، قومی اسمبلی کے ہال کے اندرتمام ارکان کی نشستوں میں سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔ ایوان کے اندر400سے زائد نشستیں موجود ہیں، سماجی فاصلے کے پیش نظر ارکان کے درمیان میں ایک نشست خالی رکھی جائے گی،تمام ارکان کے سامنے مائیک ہونگے البتہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایوان میں اگر نئی ڈویژن کرنا پڑی توکوئی مشکل نہیں ہوگی مہمانوں اور وی وی آئی پیزکے لئے مختص گیلریز مکمل طور پر بند رہیں گی۔ صحافیوں کی بھی محدود تعداد ایوان کی کوریج کرسکے گی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے