اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

قرآن پاک کی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کیلئے پسپائی کا سبب ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

ہمیں اپنی نسلوں کو قرآن پاک کی اور دور عصر کی جدید تعلیمات سے استوار کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری

مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے کسی حصے کو درد ہوتا ہے تو پورا جسم درد کرتا ہے،ثروت اعجاز قادری

ہمیں غریب،مزدورو مستحقین کے دکھ درد میں ساتھ دینے کیلئے خدمت خلق کو شعار بنانا ہوگا،ثروت اعجاز قادری

ثروت اعجاز قادری کا اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر ختم قرآن کے سلسلے میں نور قرآن تقریب سے خطاب

کراچی، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک دنیا کیلئے رشد وہدایت کا سرچشمہ ہے،قرآن پاک کی تعلیمات سے دوری مسلمانوں کیلئے پسپائی کا سبب ہے،ہمیں اپنی نسلوں کو قرآن پاک کی اور دور عصر کی جدید تعلیمات سے استوار کرنا ہوگا،مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے کسی حصے کو درد ہوتا ہے تو پورا جسم درد کرتا ہے،ہمیں غریب،مزدورو مستحقین کے دکھ درد میں ساتھ دینے کیلئے خدمت خلق کو شعار بنانا ہوگا،آقا کریم ﷺ کا نظام عالم اسلام کیلئے ترقی وخوشحالی اور دنیا کے امن کیلئے مشعل راہ ہے،دین اسلام ہمیں مساوات کا حکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کادرس دیتا ہے،محفوظ مستقبل محبت،رواداری اور بھائی چارگی کیلئے نفرتوں،عصبیتوں اور ظلمتوں کو ختم کرکے عوام کو حقوق فراہم کرنا ہونگے،قرآن پاک کی برکتوں سے فیضیاب اور احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس وباء کا خاتمہ کرنا ہوگا،وباء سے محفوظ اور کاتمے کیلئے قرنطینہ کرنا صحابہ کرام سے ثابت ہے،قرنطینہ کا خوف پیدا کرکے عوام کو ذہنی اذیت سے دوچار کیا گیا،حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے تاجروں کے ساتھ مشاورت سے فیصلے کرئے،رمضان المبارک میں ختم قرآن کے پروگراموں کو ایس اوپیز کے تحت اجازت دی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر تروایح میں ختم قرآن کے سلسلے میں نور قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مذہبی روحانی اسکالر سید علامہ سید محمد علی شاہ،حافظ محمد مسلم سعیدی،ممتاز ثناء خواں حافظ غلام مصطفی قادری،ارکان مرکزی رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ،محمد شہزاد قادری،محمد طیب قادری،محمد شہزاد قادری،محمد مبین قادری ودیگر موجود تھے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں،ریاست مدینہ طرز حکمرانی کی سیاست عوام کو تمام حقوق مہیاکرتی ہے،غریبوں کی مدد کیلئے ملک کے حکمران ریاست مدینہ حکمرانی کو آئیڈیل بنائیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے