اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 ہو گئی، شہیدوں کی تعداد 667 ہو گئی

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار 367  ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 1476 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے پنجاب میں 11 ہزار 568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، اسلام آباد میں 679، گلگت بلتستان میں 442 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 212 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 290 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ 245  مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 197، سندھ میں 189، بلوچستان 26، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے