بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

نیویارک میں جرائم میں اضافہ کا خطرہ مگر شہری اپنی حفاظت سے قاصر

نیویارک( خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کاروبار کے بندش کے باعث جرائم میں اضافہ کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے. نیویارک سٹی خاص طور سے خطرے میں گھرتا جارہا ہے جہاں بڑی تعداد میں پولیس وبا کے پیش نظر چھٹیوں( Sick Leave) پر ہیں. جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ شہری خوف محسوس کرنے لگے ہیں.صورتحال اس وجہ سے زیادہ تشویشناک ہوگئی ہے کہ ایسے وقت میں جب امریکہ بھر میں اسلحہ کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں300 گنا اضافہ ہوا ہے. نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق معاشی بدحالی کے باعث کسی لوٹ مار میں اضافہ کے پیش نظر امریکہ بھر میں لوگ دھڑا دھڑ اسلحہ خرید رہے ہیں نیویارک سٹیٹ میں اسلحہ کے سٹورز بند ہیں. ایمپائر اسٹیٹ( نیویارک)امریکہ کی ان پانچ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ریاستی حکام نے اسلحہ کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دے رکھا ہے. حالانکہ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی حالیہ گائیڈ لائنز کے مطابق اسلحہ کے کاروبار کو ضروری بزنس قرار دیا گیا ہے.یہی نہیں ریاست میں اسلحہ کا لائسنس حاصل کرنا بھی ان دنوں مشکل ہے کیونکہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے لائسنسگ آفس بند کر رکھا ہے.سیلف ڈیفنس یعنی خود حفاظتی اقدام کے کئے پیپر سپرے جسکی فارمیسی سٹورز میں فروخت کی اجازت اسکی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے