اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

سندھ میں 537 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو ٹیسٹوں کا 14.4 فیصد ہے، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ

آج 537 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو ٹیسٹوں کا 14.4 فیصد ہے، سید مراد علی شاہ

اس وقت تک 95053 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 12017 کیسز آئے، وزیراعلیٰ سندھ

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 11 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

اللہ پاک انتقال کرنے والوں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر دے، سید مراد علی شاہ

اس وقت تک 200 مریض کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

آج 68 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، سید مراد علی شاہ

صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہے، وزیراعلیٰ سندھ

537 کیسز میں سے 432 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، سید مراد علی شاہ

ملیر میں 142، وسطی میں 62 اور شرقی میں 61 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

جنوبی اور کورنگی میں 58-58 جبکہ غربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، سید مراد علی شاہ

سکھر میں 22، شکارپور میں 19اور قمبرشہداد کوٹ میں 11 نئے کیسز ظاہر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

ٹنڈوالہیار 8، لاڑکانہ 7، حیدرآباد، سانگھڑ اور مٹیاری میں 4-4 مزید کیسز آئے، سید مراد علی شاہ

جیکب آباد 3، سجاول 2، میرپور خاص، جامشورو اور بدین میں ایک ایک کیسز آئے، وزیراعلیٰ سندھ

آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دئے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے،سید مراد علی شاہ

تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرےلیکن ایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں ، وزیراعلیٰ سندھ

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے