جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر نیویارک میں کاروبار کی بحالی کا آغاز

نیویارک( خصوصی رپورٹ)دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے. امریکی ریاست نیویارک وبا کا مرکز ہے جہاں 22 ہزار سےزائد افراد کوروناکےہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں. دو دن قبل نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے لاک ڈاؤن میں 7 جون تک توسیع کردی تھی تاہم گورنر کومو نے سابقہ اعلان کے مطابق 15 مئی سے بعض کاروبار کھولنے کے اعلان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام تک کچھ بزنس کھول دئے جائیں گے جن میں کنسٹرکشن،مینوفیکچرنگ اور رئٹیل بزنس شامل ہیں. رئٹیل کا کاروبار پک اپ سروس کی حد تک دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی.گورنر کومو نے نیویارک کے تین علاقوں فنگر لیک( Finger Lake) موہاک ویلی( Mohawk Valley) اور سدرن ٹئیر (Southern Tier)کو کورونا سے پاک قرار دیتے ہوئے بزنس شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے.انہوں نے کہا کہ بعض ضروری کارروائی کے بعد یہ علاقے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں.گورنر کومو نے چند دوسرے بزنسز کے لئے بھی گرین سگنل دیدیا ہے جن میں لینڈ سکیپنگ،باغبانی، ڈرائیو ان مووی تھیٹر اور کم خطرات سے دوچار تفریحی مراکز خصوصا ٹینس کورٹ شامل ہیں.تاہم ایسے کاروبار جن میں لوگوں کا ایک دوسرے سے زیادہ رابطہ اور میل جول رہتا ہے وہ اس یقین کے ساتھ کھولے جائیں گے کہ کورونا دوبارہ نہ عود کرآئے.ان میں ریسٹورینٹس اور بار قابل ذکر ہیں.

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے