اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

کورونا وائرس کے ٹیسٹ سےمتعلق بعض حلقوں میں پائے جانے والے خدشات دورکیےجائیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی اور  ملک میں کورونا کیسز، متاثرہ افرادکو طبی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز،طبی عملےکوحفاظتی سامان کی فراہمی اورسہولیات سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرزکے بہترین استعمال کے لیےمربوط حکمت عملی تیارکی جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر میسرسہولت تک آسانی سے پہنچا جاسکے۔  معاشی صورتحال،عوامی مسائل کومدنظررکھ کرلاک ڈاوٴن میں نرمی کی گئی۔  معاشی سرگرمیوں،حفاظتی اقدامات کےدرمیان توازن برقراررکھاجائے۔  لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر عالمی سطح پرنظر ثانی کی جارہی ہے۔ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے انسداد کی وقتی حکمت عملی ہے۔ تاہم اس وبا سےبچاوٴکےلیےحفاظتی اقدامات کونظراندازنہیں کیاجاناچاہیے۔ عوام کوعلامات کی صورت میں خودکوروناٹیسٹ کی ترغیب دی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے