منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

انگلینڈ میں کرکٹ سیزن کے آغاز کی امید روشن: تماشائیوں کے بغیر مقابلے منعقد ہونگے

لندن( سپورٹس ڈیسک)ایک طرف دنیا بھر میں کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے لوگوں کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں کھیلوں کے میدان میں بھی ویرانی اور قبرستان جیسی خاموشی طاری ہے. کھیلوں کے مقابلے خواب بن کر رہ گئے ہیں کیونکہ سماجی دوری (سوشل ڈسٹنسنگ ) کے عالمی قانون کی وجہ سے کسی بھی قسم کے کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد تو دور کی بات ہے فی الحال سوچنا بھی محال ہے. تاہم جیسے جیسے مختلف ملکوں میں معیشت کھولنے اور لاک ڈاؤن اور اس طرح کی دیگر پابندیوں میں نرمی کی جانب پیش رفت ہورہی ہے کھیلوں کے مقابلوں کے لئے بھی امید کی کچھ روشنی نظر آرہی ہے.گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن( ICC)نے اس سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کی منسوخی یا التوا کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسکے شیڈول میں فی الحال کسی قسم کے ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.اب انگلش کرکٹ بورڈ ( ECB) نے کہا ہے کہ نئی حکومتی حکمت عملی کے تحت اس بات کا امکان ہے کہ یکم جون میں انٹرنیشنل کا آغاز ھوجائے اور کرکٹ میچز کلوز ڈور یعنی تماشائیوں کے بغیر منعقد کئے جائیں گے. اقتصادی بحالی کے منصوبے کے تحت برٹش حکومت نے یکم جون سے مرحلہ وار کھیلوں کے مقابلوں کے “بند کمرے” یعنی تماشائیوں کے بغیر انعقاد کی اجازت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے. ان ایونٹس کی براڈ کاسٹنگ کی اجازت ھوگی.اس منصوبے کا گاہے بگاہے جائزہ لیا جائے گا اور وائرس کے پھیلنے کی صورت میں فیصلہ موخر کیا جاسکتا ہے.برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اس فیصلہ کے پس منظر میں اخلاقی منطق کار فرما ہے تماشائیوں کے بغیر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد جہاں کھیل و ثقافت کی بحالی ہے وہی مالیاتی خسارے کو کسی حد تک پورا کرنا بھی مطمع نظر بھی ہے.انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ھیریسن کا کہنا ہے کہ اگر مکمل سیزن منسوخ ہوا تھا بورڈ کو 380 ملین پاؤنڈ کا خسارہ ھوگا جبکہ پہلے ہی 100 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوچکا ہے.ECB پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ حکومت سے اجازت اور کلیئرنس ملنے کی صورت میں انگلینڈ میں 8 جولائی سے کرکٹ سیزن کا آغاز ہوجائے گا.سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلش کرکٹرز عنقریب ٹریننگ کا آغاز کردیں گے.

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے