پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

وزیراعظم عمران خان کا دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کا حکم

اسلام آباد، زرعی اور توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے پانی کے تحفظ اور ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈیموں کی تعمیر سے زرعی ضروریات کے لئے پانی کی دستیابی کے ساتھ سستی بجلی کے حصول میں مدد ملے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام فوری شروع کیا جائے اس ڈیم کی تعمیر سے تربیلا کی زندگی میں 35 سال اضافہ ہوگا اور 12 لاکھ 20 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی جبکہ علاقے کی سماجی ترقی پر 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ ڈیم سیلاب کی روک تھام میں مددگارہوگا اور ہر سال اربوں روپے کے نقصان سے بچائے گا۔

وزیراعظم کو داسو ڈیم کی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے علاوہ بتایا گیاکہ ضلع جھل مگسی میں نولانگ ڈیم کے لئے فنڈز کا انتظام ہو گیا ہے، اس پر کام اگلے سال شروع ہوگا۔وزیراعظم کو مہمند ڈیم کے تعمیراتی کام سے بھی آگاہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے  کام کے معیار پر نظر رکھنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل  یقینی بنانے پر زور دیا۔وزیراعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اورٹائیگر فورس متحرک کرنے کے بعد پہلی رپورٹ پیش کی کہ رجسٹرڈ نوجوان محنت اور لگن کے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، یونین کونسل کی سطح پر بے روزگاروں کے اندراج میں بھی مدد ملی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے