اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

پاکستان امریکی کنٹریکٹر کی رہائی کیلئے ہماری مدد کرے، امریکہ

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی نے پاکستان کے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں اغوا ہونے والے امریکی کنٹریکٹر کی رہائی کیلئے مدد کی درخواست کی ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمئے خلیل زاد نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی بحریہ کے سابق اہلکاراور پینٹاگون کے کنٹریکٹر مارک فرریچس کی رہائی میں مدد دینے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کے کنٹریکٹر مارک فرریچس کو گزشتہ سال افغانستان کے صوبے خوست سے اغوا کیا گیا اور تا حال کسی بھی گروہ نے اس کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم بعض امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اسے حقانی نیٹ ورک نے اغوا کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے