پیر 5 شوال 1442ﻫ - 17 مئی 2021

امریکی عوام کے لئے کھربوں ڈالرز کے نئے اقتصادی پیکجز کے لئے نئے بل کی تیاریاں

واشنگٹن ( پرو اردو)وائیٹ ہاؤس نے کورونا وائرس کے نئے ریلیف پیکج کے لئے ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز سے غیر رسمی بات چیت شروع کردی ہے.کانگریشنل ذرائع کے مطابق اسی دوران ڈیموکریٹس نے ایڈمنسٹریشن یا کیپٹل ھل میں ریپبلیکنز کی مرضی جانے یا مشاورت کئے بغیر 1.2 ٹریلین ڈالرز کا پیکج تیار کیا ہے.خیال کیا جارہا ہے کہ ایوان نمائندگان ( ہاؤس) میں ڈیموکریٹس کسی بھی وقت 1.2 ٹریلین ڈالرز مالیت کا اپنا چوتھا کورونا وائرس ریلیف پیکج متعارف کرواسکتے ہیں.تاہم کانگریشنل ذرائع کا کہنا کہ ایسا ممکن نظر نہیں آتا اسطرح کے بل کی کامیابی مشکل ہے.ریپبلیکنز کا کہنا ہے کہ انہیں 2.3 ٹریلین ڈالرز کے پہلے کئیر ایکٹ پیکج میں مزید کئی سو بلین ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے تاکہ اضافی پیکج پر غور و خوض سے پہلے انہیں خرچ کیا جاسکے.کانگریس میں دونوں جماعتوں میں رسہ کشی ایسے وقت میں ہورہی ہے جب امریکہ بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے.امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 15 فیصد کے لگ بھگ ہے اس قدر بدترین صورتحال گریٹ ڈپریشن کے دوران تھی اب اسمیں کہیں زیادہ اضافہ ھوچکا ہے تجزیہ کاروں بیروزگاری کی شرح مئی جون میں20 فیصد تک جاسکتی ہے.دوسری طرف امریکہ کے سپریم کمانڈر( صدر ٹرمپ) معیشت کو کھولنے کا عزم ظاہر کررہے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے