ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

کراچی کا سانحہ 12 مئی، شہیدوں کیلئے وکلاء برادری کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

کراچی، سانحہ 12 مئی وہ سانحہ جسے کوئی نہیں بھولا سکتا 13 سال بیت جانے کے باوجود اب بھی شہدائوں کے اہلل خانہ انصاف کے منتظر ہیں ڈکٹیٹروں کے دور میں جمہوریت کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتیں اور وکلاء برادری میدان عمل میں تھی۔

سٹی کورٹ میں سانحہ 12 مئی میں شہید ہونے والوں کیلئے وکلاء برادری کی جانب سے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور یاد گار عدلیہ تحریک کی تختی پر پھول نچھاور کئے گئے سندھ بار کونسل کے وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وہ تحریک ہم کبھی نہیں بھولیں گے ہم نے جمہوریت کی بقاء کیلئے قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ہم نے تحریک کے دوران ڈکٹیٹروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھاوہ خون کی ہولیوں والی تحریک ہمیشہ یاد رہے گی۔

وکلاء برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سانحہ 12 مئی پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں تاکہ انصاف کے منتظروں کوانصاف مل سگے.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے