منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

اوبر نے تین منٹ میں کسٹمر سروس کے 3500 ملازمین فارغ کردئے

نیویارک ( پرو اردو) دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ایپ کار سروس اوبر نے تین منٹ کی زوم ویڈیو کال کے دوران 3500 ملازمین کو جواب دیدیا اور کہا ہے کہ اب آپ کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے.ڈیلی میل کے مطابق اوبر کی مینیجرروفن شیوالو نے کسٹمر سروس کے برطرف ملازمین کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران بتایا کہ کل سے آپ ڈیوٹی پر نہ آئیں ہمیں اب آپ کی ضرورت نہیں رہی.انہوں نے کہا کہ اس وقت Covid-19 کی وجہ سے کمپنی کا بزنس نصف رہ گیا ہے.روفن شیوالو کمپنی کے ملازمین کے مفاد کی نگرانی کرتے ہیں.کسٹمر سروس سے وابستہ جن ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے وہ فرنٹ لائن ورک فورس کے ممبران تصور کئے جاتے ہیں.مس شیوالو نے کہا کہ تلخ اور بدقسمت حقیقت یہ ہے کہ ھمیں اپنے فرنٹ لائن کسٹمر سروس کے ہزاروں ورکرز کو نکالنا پڑ رہا ہے.انہوں نے کہا کہ وہ یہ دل شکن خبر بہت افسوس کے ساتھ دے رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے