اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34 ہزار 133، جبکہ مزید 31 افراد شہید

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 848 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 255 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اب تک کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 699 ہوگئی اور 34  ہزار  133  افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 267 اموات ہوئیں۔ پنجاب میں 214، سندھ میں 218، بلوچستان 27، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس ایک شخص کی جان لے چکا ہے جبکہ ملک میں کورونا کے 167 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 12 ہزار 610 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 13 ہزار 225، خیبرپختونخوا 5 ہزار 21، بلوچستان 2 ہزار 158، اسلام آباد 759، آزاد کشمیر 88اور گلگت بلتستان میں 475 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان مریضوں میں سے 8 ہزار 812 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے