ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

کراچی میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) کی زیر صدارت میں منعقد

کراچی، ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی پی اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور ٹریفک)،پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کراچی بالخصوص اور اندرون سندھ بالعموم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیاتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ مزید براں اجلاس میں لاک ڈاؤن، سٹریٹ کرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے حکمتِ عملی مرتب کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کئے جائیں گے۔
اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرزاہلکار، رینجرز ہیلپ لائن1101 پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے