بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

عوام نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیا تو بندشیں دوبارہ لگائی جاسکتی ہیں، اسد عمر

 اسلام آباد، وفاقی وزیر اسد عمر نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کیا تو بندشیں دوبارہ لگائی جاسکتی ہیں اگر بے احتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی ،امید ہے شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں گے،عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی کریں، سارا پاکستان اس وقت متحد ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹائیگر فورس کی مقامی تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی ،صرف اسلام آباد میں 14000 رضاکار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ٹائگر فورس کو ضلعی انتظامیہ زمہ داریاں دے گی ،یوٹیلیٹی اسٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد ملے گی ،رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے۔

اسد عمر نے کہاکہ ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی ،نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک کی مدد کیلئے آئیں ،تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے