منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا ایس آئی یو ٹی اسپتال کا دورہ

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کا ایس آئی یو ٹی اسپتال کا دورہ

ان کے ہمراہ اراکین اسمبلی شہزاد قریشی،رمضان گھانچی،جمال صدیقی، عمران صدیقی،توقیر احمد بھی موجود

پی ٹی آئی وفد کا ایس آئی یو ٹی اسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ،

پی ٹی آئی وفد کی ایس آئی یو ٹی میں ڈاکٹر ادیب رضوی سے ملاقات،

وفد نے اسپتال انتطامیہ کو PPE کٹس، گلوز،ماسک اور دیگر سامان فراہم کیا،

نرسز پریس کلب کے باہر احتجاج کررہی ہیں،

کوئی ایک جگہ جہاں سندھ حکومت مفت ماسک دے رہی ہو،

چائنہ سے آئے ہوئے ماسک بھی غائب ہوگئے،

پی پی صوبے کے اندر عوامی خدمت میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،

ہر محکمے کا آڈٹ کرایا جائے، ان کی کرپشن سے ہمارے حلق خشک ہوگئے ہیں،

ان لوگوں نے میرے خلاف تحریک چلائی ہوئی یے،

میرے کاروبار یا میری ذات میرے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمیدار سندھ حکومت اور مراد علی شاہ ہوگا،

ابھی تک اوپیڈیز شروع نہیں کی گئی، ہیلتھ کیئر کمیشن کہاں ہے اس کی کیا ذمیداری ہے،

لوگوں کو علاج کا معیار نہیں مل رہا ہے، صوبے سندھ کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں صحت کی سہولت موجود ہو،

ان کے وزراء مراد علی شاہ کے چمچے ہیں، ہم ایک ایک کرکے ہر اسپتال میں جائیں گے،

ہم پی پی کی کرپشن اور نالائقیوں کو سندھ کی عوام کو دکھائیں گے،

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایس آئی یو ٹی کے باہر میڈیا سے گفتگو،

خرم شیرزمان گفتگو کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اسپتالوں کی سہولیات کو ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے،

سندھ کو بتانا یے کہ پی پی کی حکومت سندھ کی عوام کے ساتھ کیا کھیل کھیل رہی ہے،

صحت کے نظام کو ایک پلاننگ کے تحت تباہ کیا گیا، 700 ارب 12 سالوں میں صحت پر خرچ کیا گیا،

سن کوٹے کے منسٹر فرماتے ہیں باہر کے ممالک سے لوگ علاج کرانے آتے ہیں،

اور یہاں حالات یہ ہیں کہ کتے کاٹنے کی ویکسین لاڑکانہ میں موجود نہیں،

ڈاکٹر ادیب رضوی جیسے لوگوں کی وجہ سے یہ نظام چل رہا ہے

آج ادیب رضوی صاحب کو کچھ سامان مہیا کیا ہے، وزیر اعظم سے میں نے کراچی کی صورتحال پر بات کی تھی،

پی پی نے کراچی کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، کراچی میں تاجروں کی دکانوں کے علاوہ کہیں لاک ڈاؤن نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے