ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط، 442 ارب روپے کا ٹھیکا پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا

اسلام آباد، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزارت آبی وسائل کے مطابق ڈیم کا ٹھیکا چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دے دیا گیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے اعلامیہ کے مطابق 442 ارب روپے کا ڈیم پارٹ کا ٹھیکا پاور چائنا اور ایف ڈبلیو او کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر بھاشا ڈیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بشیر نے دستخط کیے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق پاور چائنا کی جانب سے معاہدے پر چینی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطا ب میں کہا کہ آج کا دن ملکی تاریخ کا بڑا دن ہے، پانچ دہائیوں بعد اتنا بڑا منصوبہ شروع ہوا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اس معاہدے سے پاک چین دوستانہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آبی وسائل اور واپڈا کی کاوشوں سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گےجبکہ اس پراجیکٹ سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے