جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

سیالکوٹ کسٹم کی بڑی کارروائی، 4کروڑ مالیت کی غیر ملکی جنسی ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سیالکوٹ، سیالکوٹ کسٹمز کی انٹی اسمگلنگ ٹیم کا ”کامونکی“ کے قریب انسداد اسمگلنگ کی بابت کامیاب کارروائی ا سمگل شدہ جنسی ادویات و دیگر اشیاءسے بھری گاڑی قبضے میں لے لی ۔تفصیلات کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر کلکٹر کسٹمز کلیکٹوریٹ سیالکوٹ فیض علی نے ایڈیشنل کسٹمز کلکٹر سیالکوٹ علی زیب اور اسسٹنٹ کلکٹر سید امین حیدر شاہ کی نگرانی میں کسٹمز انسپکٹرز عثمان علی، فیصل لیاقت، عدنان حیدر اور شاہد حسین نے ہمراہ اہلکار ان کسٹمز نے کامونکی کے قریب مشتبہ گاڑی سمیت ممنوعہ غیر ملکی جنسی میڈیسن (Cialis20mg) کی 30 ہزار گولیوں کے علاوہ 700 سمگل شدہ موٹرسائیکل چین سیٹ قبضہ میں لے لیا۔ اسمگل شدہ سامان بشمول گاڑی کی مالیت کا تخمینہ 4کروڑ روپے لگا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کسٹمزکلکٹر سیالکوٹ سید امین حیدر شاہ نے بتایا کہ انسداد اسمگلنگ ٹیم اپنے دائرہ اختیار حدود میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار اور پُر عزم ہے اور آئندہ بھی اس طرح کے انٹی اسمگلنگ آپریشن جاری رہیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے