اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ

کراچی، اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کے خلاف فائنل رپورٹ تیار کرلی

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے لیے متعلقہ حکام سے اپروول حاصل کریں گے، اینٹی کرپشن حکام

اینٹی کرپشن نے سپرہائی وے پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا نیٹ ورک پکڑا، اینٹی کرپشن

کراچی گالف سٹی پراپرٹیز نامی گروپ نے چھ ہاوسنگ اسکیمیں لانچ کیں، اینٹی کرپشن

تفتیش کرنے پر پتہ چلا جعلی کاغذات پر سرکاری زمینوں کو پرائیویٹ کرکے دکھایا گیا، اینٹی کرپشن

ریوینیو اور سیہون اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا گیا، اینٹی کرپشن

تمام اسکمیں پام گروپ آف کمپنیز کی ملکیت ہیں، اینٹی کرپشن رپورٹ

کراچی گالف سٹی پراپرٹیز پام گروپ آف کمپنیز کا ذیلی ادارہ ہے، رپورٹ

ُپام گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین حلیم عادل شیخ ہیں، اینٹی کرپشن رپورٹ

حلیم عادل شیخ اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمینوں پر قابض ہیں، اینٹی کرپشن رپورٹ

سرکاری زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں اور پراجیکٹ لانچ کیے، رپورٹ

پراجیکٹ پام ڈریمز، ڈریم ولاز، ڈریم فارم ہاوسز کے نام سے لانچ ہوئے

گالف کمیونٹی، واک اپ اپارٹمنٹس، کراچی ہلز اور سیہون ہلز کے نام سے بنائے گئے

تمام سرکاری زمینوں پر پرائیویٹ پراجیکٹ اور اس کی میں طارق قریشی نامی شخص نے لانچ کی، اینٹی کرپشن رپورٹ

طارق قریشی حلیم عادل شیخ کا فرنٹ مین ہے، اینٹی کرپشن رپورٹ

ایس بی سی اے، تمام رجسٹرار کو جعلی زمین سے متعلق آگاہ کردیا ہے، اینٹی کرپشن

جعلی اسکیم اور پراجیکٹ نہ لیز ہوسکتا ہے نا نقشے پاس ہونگے، اینٹی کرپشن

گذشتہ روز تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی، اینٹی کرپشن

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے