اتوار 27 رمضان 1442ﻫ - 9 مئی 2021

مولانا گل رفیق حسن زئی پر قاتلانہ حملہ نقص امن کے خلاف گہری سازش ہے، قاری محمد عثمان

کراچی، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہاکہ مولانا گل رفیق حسن زئی پر قاتلانہ حملہ نقص امن کے خلاف گہری سازش ہے۔ شہر میں دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی لہر سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ مولانا گل رفیق حسن زئی پر حملے میں ملوث شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ مولانا گل رفیق حسن زئی ٹراما سینٹر ایمرجنسی متصل سول ہسپتال میں داخل ہیں۔ حملہ آوروں کو 2 روز کے اندر گرفتار نہ کیا گیا تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ وہ ٹراما سینٹر سول ہسپتال ایمرجنسی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پی ایس 114کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ میں نامعلوم افراد نے اس وقت قاتلانہ حملہ کیا جب وہ جعمرات کو سہ پہر 3بجے ہارون آباد میں اپنے مدرسہ تعلیم القران بلال مسجد کے قریب محلے میں موٹرسائیکل پر داخل ہورہے تھے انکے سر میں دوولیاں لگی ہیں وہ خظرے سے باہر ہیں باقاعدہ ہوش میں انے پر حملہ آور وں کے بارے کچھ بتاسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا گل رفیق حسن زئی ایک بے ضررعالم دین ہیں۔انتظامیہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اصل حقائق سے آگاہ کرے۔ مذہبی شخصیات پر حملے ملک کا امن سبوتاژ کرنے کی گہری سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردوں کا راج اور جنگل کا قانون ہے۔ دہشتگرد حکومتی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ قاری محمد عثمان نے کہاکہ علماء کرام سے سیکورٹی واپس لیکر انکو نہتا کرکے حکومت اور ادارے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر علماء کرام سے لی گئی سیکورٹی واپس کی جائے بصورت دیگر حالات و حادثات کی تمام تر ذمہ داری ریاست اور اداروں پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ مولانا گل رفیق حسن زئی کو دن دیہاڑے نشانہ بنا نا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ حکومت یا انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں۔اس موقع مولانا عارف گل حسن زئی مولانا سیف الرحمن مولانا شمس الرحمن مولانا ابراہیم اللہ مولانا کمالدین مولانا یاقوت شاہ مولانا ضیاء الدین مولانا فضل حق حسن زئی اور دیگر جماعتی احباب موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے