کراچی، صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس سے متاثر
دو دن سے علامات محسوس کررہے تھے۔
صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کی وبا کے سامنے آنے کے بعد مسلسل عوامی خدمت میں مصروف رہے
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فون پر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی خیریت دریافت کی
وزیر اعلیٰ سندھ نے غلام مرتضیٰ بلوچ کی مسلسل عوامی خدمت تعریف کی
صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے اپنی رہائش گاہ پر خود قرنطینہ کر لیا ہے
صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی
اللہ پاک کی ذات سے امید ہے جلد صحت یاب ہوکر عوامی خدمت کروں گا۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ