جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے پیغام

حضرت علی ؑنے اپنی زندگی کو سیرت رسول کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

امت مسلمہ کو اپنا وقار قائم کرنے کیلئے امیر المومنین حضرت علی ؑ کے طرز زندگی کو اپنائیں۔سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم

امیر المومنین نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی۔علامہ راجہ ناصر عباس

کراچی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے امت مسلمہ کو اپنا وقار قائم کرنے کے لیے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے طرز زندگی سیاستفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔امیر المومنین نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی۔حضرت علی ع نے عدل کے اصولوں پر سختی سے عمل کر کے طبقاتی تفریق اور دوہرے معیار کے وجود کا خاتمہ کیا آپ کی اس انفرادیت نے ان لوگوں کو آپ کا دشمن بنا دیا جو انصاف پسندی کی بجائے موقع شناسی سے کام لیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی ع نے اپنی زندگی کو سیرت رسول کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔آج امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف اور اپنے اسلاف کے طرز عمل سے دوری ہے۔آج کے مسلمان حکمران اصول پسندی کی بجائے مصلحت پسندی کے قائل ہیں یہ وجہ ہے کہ عالمی ایشوز پر جراتمندانہ موقف پیش کرنے کی بجائے بزدلانہ انداز اختیار کر کے قومی وقار کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی گئی۔انہوں نے کہا حیدر کرار ّ کی جرات و بہادری کا یہ حال تھا کہ انہیں میدان جنگ میں کبھی زیر نہیں کیا جا سکا۔ سازشیوں نے اپنے آلہ کار کے ذریعے مولا کائنات پر اس وقت وار کیا جب وہ حالت نماز میں تھے۔امت مسلمہ آج بھی انہی سازشوں کا شکار ہے جس کا بروقت درک نہ کیا تو عالم اسلام سنگین نقصانات سے دوچار ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے