پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

آل سٹی تاجراتحاد کے رہنماؤں اور ممتاز فنکاروں کی اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن راشن تقسیم کی تقریب میں شرکت

کراچی، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خوف خدا اور عشق رسول کے تحت انسانیت کی خدمت کرتے ہیں،راشن کی تقریب کی تقسیم یہ ہمارے شہید قائدین کا نظریہ ہے،بلاتفریق انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکا ر شب وروز غریبوں،مستحقین اور کورونا لاک ڈاؤں سے متاثرہ سفید پوش افراد کی ملک بھی میں خدمت کررہے ہیں میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں،ہماری تحریک کی اصل تصویر عوامی خدمت اور ریاست کے ساتھ کھڑا رہنا ہے،پاکستان ہے تو ہماری پہچان ہے یہ عظیم نعمت ہمیں رمضان المبارک میں ملی تھی،ہمیں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا،ٹی وی ٹاک شو میں بیٹھ کر غربت ختم اور غریبوں کو راشن فراہم نہیں کیا جاسکتا،گھر گھر راشن کی تقسیم کیلئے حکومت اور فلاحی اداروں کو اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار دینے کو تیار ہیں،چاہتے ہیں حقدار اور غریب کو اس کا حق ملے،مشکل وقت میں راشن کی تقریب اور ایس اوپی کا خیال رکھتے ہوئے عزت واحترام سے راشن تقسیم کررہے ہیں،ہمارا دل چاہتا ہے کوئی ایک گھر بھی خالی نہ ہوہر گھر میں راشن پہنچے،اپنی مدد آپ کے تحت راشن کی تقسیم کررہے ہیں،حکمران فاروق اعظم کو آئیڈیل بنالیں تو پاکستان دنیا کو فنڈ اور زکواۃ دینے والا ملک بن جائے گا،خلفائے راشدین رات رات بھر جاگ کر اپنی رعایا کے مسائل حل کیا کرتے تھے،مائیں،بہنیں اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد کرتی ہیں میں اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں ورضاکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو بلاتفریق انسانیت کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاک فوج،پاک رینجرز،پولیس کے شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور قومی اداروں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے قومی ترانہ بجا کر اداروں کو سلام پیش کیا گیا،پنڈال میں موجود تمام ماؤں بہنوں کی کرسیوں کے سامنے راشن رکھا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل سٹی تاجر اتحا دکے سرپرست اعلیٰ خواجہ جمال سیٹھی نے کہا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کی عظیم الشان راشن کی تقسیم تقریب وانتظامات دیکھ کر دلسے دعا نکل رہی ہے عوام کی خدمت کیلئے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کا جذبہ لائق تحسین ہے ثروت اعجاز قادری اور ان کی پوری کابینہ کا اتنی بڑی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس موقع پر آل سٹی کراچی کے چیئرمین حکیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت عبادت ہے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے قائدین ورضاکار وں کی جدوجہد قابل تعریف ہے،تاجر برادی ان کے نیک کاموں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہے،ذات پات رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر ہمیں معاشی واقتصادی ترقی اور ملک کی سلامتی کیلئے کام کرنا ہوگا،کورونا وائرس وباء سے نمٹنے کیلئے ہمیں اسلامی اصولوں واقدار کو اپنا نا ہوگا،تاجر رہنما شاکر فینسی کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے اور کام آنے کادرس دیتا ہے اسلامی اقدار پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن حقیقی معنوں گامزن ہیں دعا گو ہیں اللہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کو مزید تری دے جو زیادہ سے زیادہ انسنایت کی خدمت کرسکے،اس موقع پر غوثیہ ویلفیئر کے چیئرمین حسین رومی نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ریاست مدینہ طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہونا گا،عوامی خدمت عین عبادت ہے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن لاک ڈاؤن میں غریبوں ومستحقین میں راشن کی تقسیم کا ملک بھی میں سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے آج کی یہ تقریب اپنی مثال آپ ہے، اس تقریب میں ممتاز فنکار شہزاد منیر،سلیم آفریدی،شہزاد رضا،شہزاد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ فنکار وں نے ہمیشہ محبت عام اور انسانوں کے دکھ درد کو بانٹا ہے اور آج بھی آپ کے درمیان انسانیت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوامی خدمت کے کاموں میں حاضر ہوئے ہیں اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے سرباہ محمد ثروت اعجاز قادری نے راشن تقسیم کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،ہم عوام سے دور نہیں مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں انشاء اللہ مشکل وقت بھی گذر جائے گا اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کو سلام پیش کرتے ہیں جو دن را ت غریبوں ومستحقین کی کاوشوں میں مصرف عمل ہیں اس موقع پر مرکزی رابطی کمیٹی کے ارکان فہیم الدیشن شیخ،محمد مبین قادری،محمد شہزاد قادری،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری ودیگر سماجی وفلاحی اور تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے