منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

وفاقی حکومت کا صوبوں کی مشاورت سے امتحانات کی پالیسی کا اعلان

اسلام آباد، وفاقی حکومت نے صوبوں کی مشاورت سے امتحانات کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے ۔ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا جائے گا ۔ دسویں اور بارہویں کے طلباء کو ان کے نویں اور گیارہویں کے نمبروں سے تین فیصد اضافی نمبر دیے جائیں گے ۔ امتحان دینے کے لیے خواہش مند طلباء کے لیے ستمبر سے نومبر کے درمیان خصوصی امتحابات منعقد کیے جائیں گے ۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ مل کر طلباء کی پروموشن کا طریقہ کار طے کر لیا ہے ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے تمام پرائیوٹ اور ریگولر طلباء کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جائے گا۔ شفقت محمود نے بتایا کہ پروموشن پانے والے طلبا آئندہ سال صرف دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہی دیں گے ۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے پروموشن پانے والے طلباء کو ان کے گزشتہ سال کے نتائج سے تین فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں گے ۔وزیرتعلیم کا کہا کہ فیصلے سے مطمئن نہ ہونے والے مخصوص طلباء کے لیے ستمبر سے نومبر کے درمیان خصوصی امتحانات لیے جائیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے