اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

کووڈ انفیکشن میں اضافے سے ایس آئی یو ٹی کے ڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر

کراچی، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ڈایالیسز، ٹرانسپلانٹ، اورکینسر کے مریضوں میں کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔

گزشتہ ہفتے ایس آئی یوٹی میں ڈایا لیسز، گردے اور کینسر کے مزید 55مریض کووڈ انفیکشن سے متاثر ہونے کی وجہ سے داخل ہوئے۔ جس کی اصل وجہ ان کی کمزور قوت مدافعت تھی۔

واضح رہے ایس آئی یو ٹی کے 16ہزارسے زائد ایسے مریض ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہے اس میں 6ہزار ڈایالیسس کے مریض بھی شامل ہیں۔جنہیں ہر ہفتے دو سے تین بار مفت ڈایالیسس سیشن فراہم کئے جاتے ہیں اوریہ ان مریضوں کی زندگی بچانے کے لئے ناگزیر ہے۔

اب تک ڈایالیسس کےحوالے سے 41 مریض کووڈ میں زیر علاج ہیں ۔اور روزانہ کی بنیاد پر 2ڈایالیسس کے مریض کووڈ سے متا ثرہو رہے ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح ایس آئی یو ٹی میں 5ہزارافراد گردے کے ٹرانسپلانٹ کے ہیں جنہیں مستقل بنیاد پر فالواپ کیلئے آنا ہوتا ہے اور انکی بھی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اوراب تک 22افرادکورونا سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور زیر علاج ہیں۔

واضح رہے ایس آئی یو ٹی سالانہ 2بلین روپے صرف ڈایالیسس و ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے علاج پر خرچ کرتا ہے اور اس سے متعلق تمام سہولتیں مریضو ں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

ایس آئی یو ٹی میں کینسر کےتقریباً 5ہزار سے زائد مریض بھی علاج کیلئے آتے ہیں۔ اور اس مہلک بیماری کی وجہ سے طویل عرصے تک زیر علاج رہتے ہیں۔اور کووڈ کی وجہ سے ان کے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایس آئی یو ٹی کی ٹیم انتہائی مستعدی سے ڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کی مریضوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے ۔

پچھلے ہفتے تک شہر میں صرف چار سرکاری و نجی مراکز تھے جو کہ کووڈ کے مریضوں کے لئے نا کافی تھے۔ یہ بات قابل تحسین ہے کہ حکومت سندھ نے مزید اقدامات اٹھائے اور مزید ہسپتالوں کو کووڈ علاج کے لئے سہولیات فراہم کیں۔ اس سلسلے میں ا س وقت 10سرکار ونجی مراکز وینٹیلیٹر کی سہولیات کے ساتھ کراچی میں قائم ہو چکے ہیں۔جن کی بدولت ایس آئی یو ٹی اپنے مخصوص گروپ یعنی ڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریضوں کی موثر طریقے سے علاج کرسکے گا ۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے