بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

پنجاب میں لاک ڈاون میں مزید نرمی، کاروبار زندگی کے مزید شعبہ جات کو کھولنے کی منظوری

لاہور، حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کو کھولنے اور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی ، متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا اور ایس او پیز کا سختی سےنفاذ ہوگا، تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹی ٹائز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا،
آٹو موبائل انڈسٹر ی پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے