لاہور، ناصرسلمان ترجمان پنجاب حکومت و وائس چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل نےحماد اعوان کو چیئرمین پرزنر کمیٹی بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میاں شہباز نے اس موقع پر برکی روڈ کی تعمیر کروانے پر ناصر سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
حماد اعوان اور میاں شہباز نے کرونا کے حوالے سے کیے جانے والے بروقت حکومتی اقدامات کو سراہا اور ناصر سلمان کو خراج تحسین پیش کیا کہ جس طرح وہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے لوگوں کی خدمت کر رہے ھیں وہ نا قابل فراموش عمل ھے۔