اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

خیبر پختونخواہ حکومت کا پیر کے دن سے ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور۔ مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختون خوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کی خاطر خیبر پختونخواہ حکومت نے پیر کے دن سے ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں مشیر اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد آج وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنل کمشنرز ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی مشاورت سے ایس او پیز کو حتمی شکل دیں گے جس پر سختی سے عمل درامد کو یقینی بنایا جائیگا اور پٹرولیم کی نئی قیمتوں کے مطابق کرایے وصول کیے جائیں گے۔

اجمل وزیر نے بتایا کہ کمشنر موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے راستوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کریں گے ، اور ضلع کے اندر یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک جانے والے راستوں کا بھی فیصلہ کمشنرز کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعدد ڈویژنوں کے دائرہ اختیار میں آنے والے راستوں کو کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول پمپ چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے اور حجام کی دکانیں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کی شام چار بجے تک کھلی رہیں گی لیکن ایس او پیز پر عمل درآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔ مشیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ صوبائی حکومت تمام فیصلے عوام کی آسانیوں کی خاطر کررہے ہیں اسلئے عوام بھی کورونا کے خاتمے میں عوام کا ساتھ دیکر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے