جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 1581 نئے کیس جبکہ 31 افراد جان سے گئے

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹنوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 878 ٹیسٹ کیےگئے،اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 59 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 10 ہزار 880 مریضوں نے اپنے طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس وائرس کو شکست دے دی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1581 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 ہوگئی ہے، جن میں سے سندھ میں 14ہزار 916، پنجاب میں 14ہزار 201 ، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 678 ، بلوچستان میں 2ہزار457، آزاد کشمیر میں 108 ، اسلام آباد میں 921 اور گلگت بلتستان میں 518 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 31 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جسکے بعد ملک میں کورونا وائرس کے سبب 834 افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 291 اموات ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 255، پنجاب میں 245، بلوچستان میں 31، اسلام آباد میں 7 ، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک فرد جان کی بازی ہار چکا ہے۔ اس کے علاوہ 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے