منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

کورونا وائرس کی آڑ میں 5G کے خلاف سازشی نظریات: امریکی بھی تشدد پر اتر آئے

نیویارک ( خصوصی رپورٹ )کورونا وائرس سے متعلق فرسودہ اور عجیب و غریب سازشی نظریہ برطانیہ سے ہوتا ہوا امریکہ تک پہنچ گیا ہے.امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اعلی عہدیدار جو پریشان بھی ہیں اور اب باقاعدہ خبردار بھی کررہے ہیں کہ ریئل ورلڈ تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے. ریئل ورلڈ تصادم فائیو جی( 5G) ٹیکنالوجی بھی شامل ہے. اے بی سی نیوز کے مطابق امریکہ کے ھوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ( DHS)نے ایک انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ محمکہ ( Covid-19) سے متعلق تمام سازشی نظریوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے جس کا دائرہ کار فائیو جی تک دراز ہوچکا ہے.جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکشنز انفرسٹرکچرکے حملوں کے لئے بھڑکانا ہے یہ اشتعال انگیزی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرسکتی ہے جس کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکشنز سے وابستہ افراد کے بھی نشانہ بننے کا خدشہ ہے.رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شدت پسند ایسے سازشی نظریوں سے فوری متاثر ہوتے ہیں جن میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ وائرلیس ٹیکنالوجی انسانی صحت کے لیے مہلک اور کورونا کے پھیلاؤ کا سبب ہیں.شدت پسند اور انکے ہم خیال فائیو جی ٹیکنالوجی اور اسطرح کے کمیونیکیشن نظام کے تباہی کے منصوبے بنانے شروع کر دیتے ہیں.رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے اسی اشتعال انگیزی کے باعث متعدد امریکی ریاستوں میں سیل ٹاورز پر حملے کرکے انہیں نقصان پہنچایا گیا ہے.ایف بی آئی اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر نے بھی DHS کے خدشات کی توثیق کی ہے اور ضمن میں بلیٹن بھی جاری کیا ہے.انٹیلی جنس تجزیہ کے مطابق پیزا گیٹ( آن لائن جعلی خبروں کا سکینڈل جو 2016 کی انتخابی مہم کے دوران منظر عام پر آیا تھا) کے برعکس 5G سازشی تھیوری سیاسی اورنظریاتی حلقوں میں زیادہ کشش کا باعث ہے.DHS کے انٹیلی جنس آپریشنز کے سابق انڈر سیکریٹری جان کوہن کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسطرح کے سازشی نظریات پھیلانے میں مصروف ہیں مگر زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ بیشتر امریکنز ان پر یقین بھی کررہے ہیں.بعض واقعات میں وہ لوگ جو سازشی نظریات پر یقین رکھتے ہیں نتیجتا” تشدد اور تباہی کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں جو خطرناک امر ہے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے