ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کا چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس

کراچی، کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کا چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے اراکین سیکریٹری خزانہ سندھ، سیکریٹری صحت، انڈس اسپتال کے ڈاکٹر عبدالباری خان، مشتاق چھاپڑا، چیئرمین چیف منسٹر اسپیکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) اور ڈی جی پی ڈی ایم اے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کی کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں اب تک 3 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔ انہونے بتایا کے 1048 افراد اور پرائیویٹ اداروں نے 27 کروڑ 19 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت نے بتایا کہ کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے خریدے گئے 46 فیصد میڈیکل آلات ڈلیور ہوگئے ہیں اور بقایا پی پی ایز ، لیباریٹری آلات، مشینری اور دیگر میڈیکل آلات 15 جون تک موصول ہوجائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے اب تک 891 ملین روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔ جس سے میڈیکل آلات، ایکسپو سینٹر کراچی اور پی اے ایف میوزیم فیلڈ آئیسولیشن سینٹر قائم ہوئے ہیں۔ اجلاس میں لیباریٹری آلات، مشینری اور دیگر میڈیکل آلات خریدنے کے لئے 449 ملین روپے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کو 11 وینٹیلیٹر موصول ہوئے، 6 جناح اسپتال میں لگائے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر اور دیگر میڈیکل مشینری جیسے ہی موصول ہو انکو اسپتالوں میں انسٹال کیا جائے اور فنڈ کے زریعے خریدے گئی تمام آلات کی غیر جانبداری اداروں کے زریعے انسپکشن اور آڈٹ کی جارہی ہے۔ انہونے مزید کہا کہ صوبے کے آئی سی یو کو اپگریڈ کرنے کے لئے 400 بیڈ خریدے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی احسن منگی نے بتایا کہ فنڈ سے خریدے گئے میڈیکل آلات کی شفاف فراہمی کی سی ایم آئی ٹی نگرانی کر رہا ہے اور 15 اپریل تک تمام سرکاری اسپتالوں اور فیلڈ آئیسولیشن سینٹر کو بھیجی گئی میڈیکل آلات، پی پی ایز کی انسپیکشن کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی سے رپورٹ طلب طلب کرلی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے