ہفتہ 26 رمضان 1442ﻫ - 8 مئی 2021

نیویارک کے شہری بھی طویل لاک ڈاؤن سے تنگ، سڑکوں پر آگئے

نیویارک (خصوصی رپورٹ)امریکہ کی دیگر ریاستوں کی طرح نیویارک میں بھی طویل لاک ڈاؤن سے لوگ تنگ گئے ہیں اگرچہ نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے بتدریج لاک ڈاؤن لے خاتمے اور معیشت کی بحالی کی حکمت عملی ترتیب دی ہے تاہم انہوں نے ریاست میں ایمرجنسی میں 7 جون تک توسیع کر رکھی ہے.اسی دوران موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی موج میلہ ، ہلہ گلہ کے رسیا نیویارکرز میں بے چینی اور فرسٹریشن بڑھتی جارہی ہے. لیکن لگتا ہے اب انکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے جس کی ایک مثال نیویارک کے بورو سٹیٹن آئیلنڈ میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے سینکڑوں افراد نے گورنر اینڈریو کومو اور مئیر نیویارک سٹی بل ڈی بلازیو کے خلاف مظاہرہ کیا اور فوری طور پر لاک ڈاؤن ختم کرنے اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا.250 سے زائد افراد مظاہرے میں شریک تھے جن میں زیادہ تر چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے تھے. مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں مختلف نعرے اور جملے درج تھے. بعض پلے کارڈز میں گورنر کومو اور مئیر بلازیو کے خلاف مواخذہ کے مطالبات بھی درج تھے.مظاہرین نے کہا کہ مجرموں کو لاک ڈاؤن کرو شریف شہریوں کو نہیں.ان کا کہنا تھا کہ مئیر بلازیو چار سال سے ھم پر مسلط ہیں. ایک پلے کارڈ میں گورنر کومو کو IL Duce قرار دیا. یہ مسولینی کی عرفیت تھی.مظاہرین نے کہا کہ ھم یہاں انسانی حقوق کے تحفظ اور اپنے آئین کے احترام کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں.ساتھ ہی ساتھ ھم اپنی سلامتی کو بھی مقدم رکھتے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے