اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1352 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ٹوٹل مریضوں کی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی

اسلام آباد، انیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 11 ہزار 341 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی ہے۔ ان میں سے سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار544، آزاد کشمیر میں 112، اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 39 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے سبب 873 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7 ، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ علاوہ ازیں 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے